موٹروے پر جانیوالے ہوجائیں خبردار، لاہور ہائیکورٹ کا
بڑا حکم
لاہور ہائیکورٹ نے نیشنل ہائی وے اور
موٹروے پر ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کا داخلہ ممنوع قرار دینے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے 7 دسمبر تک تمام گاڑیوں پر ایم ٹیگ لازمی قرار دے دیا جبکہ عدالت نے ایم ٹیگ کی خریداری کیلئے زیادہ سے زیادہ بوتھ بنانے کا حکم دے دیا۔ جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ روڈ یوزرز کو ایم ٹیگ خریداری کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولت دی جائے، ایم ٹیگ کے بغیر والی گاڑیاں سموگ پیدا کرنے کا سب سے بڑا سبب ہیں۔ قومی شاہراہوں پر ایم ٹیگ لازمی قرار دینے کی تشہیر بھی کی جائے، جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق کی درخواست پر عبوری حکم جاری کیا۔لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے تدارک سے متعلق کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیاہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے آٹھ صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا ، جس میں کہا گیاہے کہ ون وے کی خلاف ورزی پر 2 ہزار روپے جرمانہ کیا جارہاہے ، 7 دسمبر سے موٹروے پرایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کا داخلہ بند ہو گا اور صرف ایم ٹیگ والی گاڑیاں ہی چلیں گی ۔
جسٹس شاہد کریم نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ
بغیر لائسنس گاڑی کو بھی دو ہزار روپے جرمانہ کیا جائے ، ون وے کی خلاف ورزی پر
جرمانہ بڑھانے کے نتائج سامنے آ رہے ہیں ، ایل ڈی اے کی جانب سے رپورٹ عدالت میں
جمع کرائی گئی ۔لاہور ہائی کورٹ نے جمعہ کو سٹی ٹریفک پولیس کو سڑکوں پر ون وے رول
کی خلاف ورزی کرنے والے موٹر سائیکل سواروں پر کم از کم 2 ہزار روپے جرمانہ عائد
کرنے کا حکم دیا۔
0 Comments:
Post a Comment