Block more than 11 lakh social media IDs

 11 لاکھ سے زائد سوشل میڈیا آئی ڈیز بلاک کردیں


سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پرغیر قانونی مواد اوراداروں کے خلاف منفی مہم میں ملوث11 لاکھ سے زائد آئی ڈیز بلاک کردی گئیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر غیر قانونی مواد اور اداروں کے خلاف منفی مہم میں ملوث 11 لاکھ 35 ہزارسے زائد آئی ڈیز بلاک کردی ہیں۔دستاویز کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو 12 لاکھ سے زائد شکایات موصول ہوئی تھیں، اور سب سے زیادہ 1 لاکھ 34 ہزار شکایات فیس بک پوسٹ کیخلاف ملیں۔

دستاویز کے مطابق پی ٹی اے نے فیس بک پر1 لاکھ 12 ہزار سے زائد جعلی آئی ڈیز کو بلاک کردیا۔

پی ٹی اے کے مطابق ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی ویڈیوز کیخلاف 65 ہزار 122 شکایات ملیں، جن 

میں سے 63 ہزار غیر اخلاقی ویڈیوز بلاک کی گئیں۔

پی ٹی اے دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ٹوئٹر پر بھی 63 ہزار شکایات موصول ہوئیں، جس پر کارروائی کرتے ہوئے 50 فیصد مواد ہٹایا گیا، اور 31 ہزار 860 آئی ڈیز بلاک کردی گئیں۔پی ٹی اے دستاویز کے مطابق یوٹیوب نے 36 ہزار ویڈیوز اور لائیکی نے بھی 900 سے زائد آئی ڈیز کو بلاک کیا ہے۔

 


 

0 Comments:

Post a Comment