Holiday announced on 17 September, good news for students and government employees

17 ستمبر کو چھٹی کا اعلان         , طلبا اور سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری



مانیٹرنگ ڈیسک : عظیم صوفی بزرگ حضرت داتا علی ہجویریؒ کے 979ویں عرس کی تین روزہ تقریبات کا آج سے آغازہو گیا۔ 

حضرت داتا صاحب تقریباً ایک ہزار سال قبل افغانستان سے لاہور تشریف لائے اور بھا ٹی دروازے کے قریب قیام فرمایا۔ اپنے اخلاق اور حُسنِ کردار سے غیر مسلموں کو گرویدۂ اسلام کیا، ان کی بے مثل تصنیف کشف المحجوب تصوف پر سند قرار دی جاتی ہے،  داتا گنج بخش کے عرس کی تقریبات 15 تا 17 ستمبر  تک جاری رہیں گی،داتا صاحبؒ کے عرس پر لنگر کے انتظامات مکمل ہیں، دودھ کی سبیلیں بھی لگائی جارہی ہیں، مٹھائیوں اور دیگر اشیاء کی دکانیں بھی سج گئیں، ابتدائی طبی امداد کے لے ڈسپنسری، زائرین کے لیے 3 درجاتی سیکیورٹی اور کرونا وائرس کی ایس او پیز کی پابندی کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے مطابق لاہور پولیس کے سکیورٹی انتظامات مکمل ہیں، ملک بھر سے آنیوالے زائرین اورعقیدت مندوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے، 3 ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوان سکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں، 4 ایس پیز، 7 ڈی ایس پیز، 46 ایس ایچ اوز، 261 اَپر سب آرڈینیٹس، 93 لیڈیز پولیس اہلکار تعینات ہیں۔

 زائرین کو تین درجاتی چیکنگ میکانزم سے مکمل تلاشی کے بعد ہی احاطہ مزار میں داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے، چیکنگ کیلئے واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز اور الیکٹرک بیرئیرز کا استعمال یقینی بنایا گیا ہے۔ مزار حضرت داتا صاحب اور بلند عمارتوں پر تعینات سنائپرز اطراف کی نقل و حمل پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں، مشتبہ افراد، لاوارث سامان، موٹر سائیکلز اور گاڑیوں پر بھی کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

دوسری جانب لاہور میں حضرت داتا علی ہجویریؒ کے 979 عرس کی مناسبت سے 17 ستمبر کو  عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن  کے مطابق 17 ستمبر 2022 بروز ہفتہ ضلع لاہور میں عام تعطیل ہوگی،  ہفتہ کو  لاہو رمیں تعلیمی اور سرکاری ادارے بند رہیں گے، ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی منظوری سے ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کیا ۔

 

0 Comments:

Post a Comment