Internet service affected in Pakistan due to malfunction in global submarine

 عالمی سب میرین میں خرابی کی وجہ سے پاکستان میں بھی انٹرنیٹ سروس متاثر


 اسلام آبادعالمی سب میرین کیبل میں خرابی کی وجہ سے پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوگئی ہے۔

پاکستان میں شام 7 بجے انٹرنیٹ سروس میں تعطل آیا  جس کے بعد استعمال کنندگان کو مختلف ویب سائٹس اور براؤزنگ میں پریشانی کا سامنا رہا۔ صارفین نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی مختلف سائٹس پر بھی شکایات کیں۔

اس ضمن میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے حکام کا کہنا ہے کہ مصر کے قریب ابوطالب اور ظفرانہ کے مقام پر زیر زمین زمین سب مرین کیبل (ایس ای اے ایم ای ڈبلیو ای فائیور) میں خرابی آئی ہے  جس کی وجہ سے دنیا بھر میں انٹرنیٹ کی سروس متاثر ہوئی ہے۔

ترجمان کے مطابق سروس متاثر ہونے کے بعد متبادل انٹرنیٹ کا بندوبست کرلیا گیا ہے جس کے بعد سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔

مصر کے شہر ابو طالب اور ظفرانہ کے مقام پر ایس ای اے ایم ای ڈبلیو ای فائیو میں خرابی آئی ہے اور اب متبادل انتظام کئے جانے کے باعث سروس بحال ہورہی ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ( پی ٹی سی ایل) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مصر کے قریب خرابی سب میرین کیبل میں ہوئی ترجمان پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ سب میرین کیبلز کٹنے سے پی ٹی سی ایل اور ٹرانس ورلڈ کی سروس متاثر ہوئی۔

ترجمان کے مطابق پی ٹی سی ایل نے انٹرنیٹ ٹریفک متبادل روٹس پر ڈال دی ہے۔


0 Comments:

Post a Comment