جیسا میں چاہوں گا، پرویز الہٰی ویسا کریں گے، عمران خان

لاہور: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پرویزالٰہی نے مجھ پر مکمل اعتماد کیا ہے ، جیسا میں چاہوں گا ، وہ ویسا کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے زمان پارک میں ملاقاتوں میں اتحادی پرویز الٰہی اور مونس الہی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پرویزالٰہی کا ساتھ نبھانےکےحوالے سے یقین ہے ، نہوں نے مجھ پر مکمل اعتماد کیا ہے، جیسا میں چاہوں گا، وہ ویسا کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ الیکشن کمیشن مجھے نااہل کرنے کی کوشش کررہا ہے لیکن ارکان انتخابات کی تیاری کریں۔

اس سے قبل چار اضلاع کے ارکان اسمبلی سےملاقات میں عمران خان نے کہا تھا کہ الیکشن کراؤ ملک بچاؤ تحریک کو پنجاب کے دیگر اضلاع تک لیکرجانا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اراکین نے خدشہ ظاہر کیا اسمبلیوں کی تحلیل پر حکومت عام انتخابات ملتوی کر سکتی ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/MTHWOX1 ویب ڈیسک

0 Comments:

Post a Comment