’پوری دنیا کنگ خان اور مجھے اسکرین پر دیکھنے کیلیے بے چین ہے‘

ممبئی: بالی ووڈ کی فلم ’پٹھان‘ تمام تر تنازعات کے باوجود 26 جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بنائی جانے والی فلم ’پٹھان‘ میں شاہ رخ خان، جان ابراہم اور دپیکا پڈوکون ممکنہ طور پر جاسوس کے کردار میں جلوہ گر ہوں گی.


فلم ریلیز سے قبل ہی تنازعات کا شکار رہی ہے تاہم کنگ خان نے کہا مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کے سیشن میں کہنا تھا کہ فلم ’26 جنوری کو ہی ریلیز ہوگی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yash Raj Films (@yrf)

’پٹھان‘ کی ریلیز سے قبل جان ابراہم نے مداحوں کے نام ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے جسے ان کے مداح پسند کررہے ہیں۔

یہ پڑھیں: ’مہمان نوازی کیلئے پٹھان آرہا ہے‘ شاہ رخ خان کی متنازع فلم کا ٹریلر جاری

ایکشن ہیرو 2004 میں یش راج کے بینر تلے بنائی گئی فلم دھوم فور میں منفی کردار نبھا چکے ہیں جبکہ فلم باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی تھی جبکہ حال ہی میں‌ ان کی فلم اک ولن ریٹرنز ریلیز کی گئی تھی۔

 بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ جان ابراہم ’پٹھان میں اپنے کردار سے خوش نہیں تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yash Raj Films (@yrf)

تاہم اب کنگ خان نے جان ابراہم کی تعریف کی ہے اور جان ابراہم نے بھی ’پٹھان‘ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ شاہ رخ کی ساتھ کی گئی شوٹنگ کی کمی محسوس کریں گے۔

یہ پڑھیں: ’پٹھان‘ میں سلمان خان کی انٹری کب ہوگی؟

جان ابراہم نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’میرا نہیں خیال کہ لوگ ’پٹھان‘ دیکھنے نہیں جائیں گے بلکہ پوری دنیا کنگ خان اور مجھے اسکرین پر دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yash Raj Films (@yrf)

اداکار نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’پٹھان کی شوٹنگ کے دوران ایکسرسائز کرنا اچھا لگا، فلم  میں دو اداکار ایکشن میں دکھائی دیں گے۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yash Raj Films (@yrf)

واضح رہے کہ بالی ووڈ ناقدین کی جانب سے فلم کو مثبت ریٹنگ ملی ہے اور اس کا ٹریلر اور گانے ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگئے تھے، فلم باکس آفس پر کتنی کمائی کرسکے گی یہ تو فلم کی ریلیز کے بعد ہی معلوم ہوسکے گا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/EX7CFkm ویب ڈیسک

0 Comments:

Post a Comment