عمران خان پر حملے کی جے آئی ٹی کے سربراہ پھر تبدیل

جے آئی ٹی

لاہور : حکومت پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر وزیر آباد میں لانگ مارچ کے دوران ہونے والے قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی 5 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سربراہ کو ایک مرتبہ پھر تبدیل کردیا۔

جے آئی ٹی کے کنوینئر سی سی پی او لاہور غلام محمد ڈوگر کو تبدیل کرکے ان کی جگہ بلال صدیق کمیانہ کو کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہورتعینات کردیا گیا۔

غلام محمود ڈوگرعمران خان پر حملے کی تحقیقات کیلئے بننے والی جے آئی ٹی کے کنوینئر تھے، غلام محمود ڈوگر کی تبدیلی سی سی پی او کے ساتھ جے آئی ٹی کنوینئرکی بھی تبدیلی ہے۔

یاد رہے کہ 25مئی کے لانگ مارچ شرکاء پرتشدد کے وقت بھی بلال صدیق سی سی پی او لاہور تھے, غلام محمود ڈوگر کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں : عمران خان حملہ : جے آئی ٹی سربراہ کا ٹیم ممبران پر کیس خراب کرنے کا الزام،

جے آئی ٹی کے دیگر ارکان میں ڈیرہ غازی خان کے ریجنل پولیس افسر سید خرم علی، اے آئی جی مانیٹرنگ احسان اللہ چوہان، سپرٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) پوٹھوہار ڈویژن راولپنڈی ملک طارق محبوب اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب کے ایس پی لاہور نصیب اللہ خان شامل ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/T0c6t3A ویب ڈیسک

0 Comments:

Post a Comment